شائع 06 جون 2016 02:38pm

فواد اور امیتابھ اب ایک ساتھ

فواد خان کی بولی وڈ فلم 'کپور اینڈ سنز' کی کامیابی کے بعد مداحوں کی نظریں ان کی اگلی بالی وڈ فلم پر جمی ہوئی ہیں جو شاید سلمان خان پروڈکشن کی 'جگل بندی' ہو اور اب سننے میں آرہا ہے کہ بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی اس فلم کا حصہ بن چکے ہیں۔

فلم فئیر کی ایک رپورٹ کے مطابق موسیقی پر مبنی اس فلم میں امیتابھ میوزک ٹیچر جبکہ فواد ان کے شاگرد کا کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب فواد خان پاکستان میں معروف گلوکار عالمگیر کی زندگی پر بننے والی فلم 'البیلا راہی' میں کام کریں گے، جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی متوقع ہے۔

Read Comments