آزاد کشمیر :الیکشن، پولنگ اکیس جولائی کو ہوگی

شائع 06 جون 2016 02:43pm

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں الیکشن میں پولنگ اکیس جولائی کو ہوگی۔

آزادکشمیرکے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پولنگ اکیس جولائی کوہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تقرریوں و تبادلے پابندی کے ساتھ ساتھ نئے ترقیاتی منصوبے بھی روک دیا گیا ۔

مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیرجسٹس غلام مصطفٰی مغل نے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ اکیس جولائی اورکاغذات نامزدگی سولہ جون تک جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال سترہ جون کوہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل چھبیس جون تک جبکہ اپیلوں کی سماعت تئیس اورچوبیس جون اور پچیس ، چھبیس جون کو فیصلے سنائے جائیں گے ، امیدوارستائیس جون تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ حتمی فہرست اٹھائیس جون اورانتخابی نشانات انتیس جون کوجاری کئے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنرنے وزیراعظم ایزادکشمیر،وزرا اوروفاقی وزراء کی طرف سے سرکاری گاڑیوں کے استعمال، تقرروتبادلوں اورنئے منصوبے شروع کرنے پرپرپابندی عائد کردی۔ آزادکشمیرکی ماتحت عدلیہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سینئر سول ججز کو ریٹرننگ آفیسران تعینات کردیا ہے۔

آزادکشمیرمیں پہلی بار نادرا کی تصدیق کے بعد شناختی کارڈ نمبرکے ساتھ ووٹرلسٹیں تیارکی گئیں ہیں۔ امیدواروں کوڈویژن کی سطح پر صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

Read Comments