Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان :ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔ سورج کی تپش سے بچنے کیلئے عوام مختلف جتن کررہے ہیں۔
جنوبی پنجاب میں سورج نے ایک بار بھر آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہے۔ ملتان میں گرمی کا پارہ پینتالیس ڈگری تک پہنچا تو شہریوں کی چیخیں نکل گئیں، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے لوگ مختلف جتن کر رہے ہیں۔
شدید گرمی میں کوئی ٹھنڈے مشروبات پی رہا ہے تو کوئی گیلے کپڑوں میں خود کو لپیٹ کر لو سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کے امکانات بھی موجود ہیں۔