کھجور کھانے کے بے انتہا فوائد ہیں ،لیکن رمضان میں صرف کھجور کے ساتھ ہی افطاری کرنے پر کیوں زور دیا جاتا ہے؟
کھجور جتنا فائدے مند پھل ہے اتنا ہی مزیدار اور خوش ذائقہ بھی ہے۔کھجور کو صرف رمضان میں ہی استعمال کرنا نہیں چاہئے بلکہ روز مرہ کی غذا کا بھی اہم حصہ بنا لینا چاہئے۔
گرمی کے روزوں میں پیاس زیادہ لگتی ہے،اور افطار کے وقت اگر ٹھنڈا پانی پی لیا جائے تو پیٹ میں گیس اورجگر کے ورم کا خطرہ ہوتا ہے۔لہٰذا اگر کھجور کھا کر پانی پیا جائے تو انسا ن بے شمار خطروں سے بچ جاتا ہے۔
ہمارے پیارے نبیﷺ کا ارشاد پاک ہے:'تم میں سے جو شخص افطار کرنا چاہےتو اسے چاہیے کھجور سے افطار کرے'۔'یہ پھل جنت سے ہے اور اس میں زہر سے شفاء ہے'۔
کھجور کھانے کے طبی فوائد
٭کھجور میں غذائی ریشہ پایا جاتا ہے جو نقصان دہ کولیسٹرول کو جسم میں جذب نہیں ہونے دیتا۔
٭کھجور وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے،وٹامن اے جلد کو چمک دار،صاف اور صحت مند بناتا ہے۔
٭اس میوے میں بیٹا کیروٹن اور لیوٹن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں،یہ اجزاء جسم کو زہریلے مادوں سے بچانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔