Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل عامررضا نقوی کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ڈاکٹرعاصم اور ان کی بیگم کی طبیعت بہت خراب ہے۔
ڈاکٹر عاصم رمضان اور تراویح اپنی مسجد میں اداکرنا چاہتے ہیں،ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت کئے ماہ سے نہیں ہوسکی لہذاعدالت اس درخواست کی فوری سماعت کےلیئےفیصلہ کرے عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔