Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاناما پیپرز پر ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کا بے نتیجہ اجلاس ختم ہوگیا۔
پاناما پیپر ز پر تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں متحدہ اپوزیشن اور حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی ،تاہم آج بھی اجلاس میں ڈیڈ لاک بر قرار رہا ۔ اجلاس میں اپوزیشن نے اپنے نئے ٹی او آر حکومت کے حوالے کردیے۔ اپوزیشن نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے مثبت جواب آئے گا ۔اب کمیٹی کا اگلا اجلاس جمعے کو متوقع ہے۔