Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
علی پور:مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے اسپتال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
علی پور کے اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 16سالہ نوجوان محمد عامر کو لایا گیا جو فرسٹ ایئر کا طالب علم بھی تھا۔
Click to see more
لواحقین کا کہنا ہے کہ عامر کو صبح 9بجے اسپتال لائے، ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم نہ کی جس کے باعث علی انتقال کرگیا۔
مرحوم کے ورثاء نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سےمطالبہ کیا کہ غفلت کی مرتکب اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔