Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخوا، بالائی سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
بعض مقامات پردرجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہا جس کے باعث روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سبی میں باون اور جیکب آباد میں 51ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔
لاڑکانہ میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 49ڈگری رہا،رحیم یار خان اور بھکر میں 48، ملتان 46، لیہ اور کوٹ ادو 45، ڈی جی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 44، ساہیوال، فیصل آباد اور حیدرآباد میں 43ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
کراچی کا موسم قدرے بہتر تھا اور درجہ حرارت 29سے 37ڈگری کے درمیان رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں میں بیشتر میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور فاٹا میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔