شائع 08 جون 2016 06:03am

شاہ رخ نے دیا اپنے والد کو خراج تحسین

ممبئی:بھارت کے معروف اداکار کنگ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آتے ہیں ،آئے روز وہ اپنی اور اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں ۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی اور اپنے والد تاج محمد خان کی تصویر اپنے بچوں (آریان ،ابراہم)کے ساتھ شئیر کی اور اس کے ساتھ پیغام لکھاکہ  تصویر میں موجود ہر آنکھ کچھ کہہ رہی ہے،انہیں پڑھنے کی کوشش کیجئے ۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  شاہ رخ کی جانب سے شئیر کی گئی یہ تصویر ان کے مداحوں کیلئے ایک تحفہ ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی ان لوگوں کے ساتھ شئیر کی جو ان سے بیحد پیار کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے بچوں کی آنکھیں بالکل میرے جیسی ہیں ، جو مجھے یہ احساس دلاتی ہیں کہ میرا ماضی،حال اور مستقبل  بالکل ایک جیسا ہے۔

The eyes r full of language...trying to read what each one is saying...

A photo posted by Shah Rukh Khan (@iamsrk) on

Read Comments