شائع 08 جون 2016 06:37am

ویرات کوہلی نے رنبیر کپور کو مات دے دی

ممبئی: کرکٹر ویرات کوہلی کا شمار نہ صرف  بھارت کے معروف کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بلکہ وہ پورے انڈیا کی پسندیدہ شخصیت کا درجہ رکھتے ہیں ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  گزشتہ کچھ دن پہلے  بھارت میں ایک چیریٹی فٹبال  کا اہتمام کیا گیا جس میں کرکٹ ٹیم اور بولی وڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔

میچ کے دوران دہلی سے تعلق رکھنے والے ویرات اور فلم انڈسٹری کے چاکلیٹ ہیرورنبیر کپور  نے فیلڈ(میدان) میں بہترین کھیل دکھا کر سب کے دل جیت لئے۔

کوئی بھی ٹیم یہ میچ نہ جیت سکی تاہم میدان ویرات کے نعروں سے گونج اٹھا ،ویرات کوہلی کے مداحوں نے ان کے نام کے نعرے لگا کر ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا بھر پور اظہار کیا۔

Read Comments