ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور میڈیا کے سامنے بہت ہی کم اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔اپنی گرل فرینڈ کترینہ کیف سے علیحدگی کے بعد رنبیر نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی بھی بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
زی نیوزکے مطابق میڈیا میں رنبیر کپور اور اسکینڈل کوئین کنگنا رناوت کے درمیان دوستی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
تاہم خاموشی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رنبیر کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
رنبیر کو اس بات کا اندازہ ہے کہ اگر انہوں نے اپنی اور کنگنا کی دوستی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تو لوگ اس بات کا فائدہ اٹھا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کریں گے۔
کیا واقعی دونوں اداکاروں کے درمیان صرف دوستی ہے یا گردش کرنے والی افواہیں درست ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔