فلم موہن جو دڑو میں ہرتیک کی پہلی جھلک نے لوگوں کو دیوانہ بنادیا
ممبئی:فلم جودھا اکبر جیسی خوبصورت فلم بنانے والے ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی آنے والی فلم 'موہن جو داڑو' کے ہیرو اداکار ہرتیک روشن کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق موہن جو داڑو کے پوسٹر میں ہرتیک روشن بالکل الگ روپ میں نظر آرہے ہیں ۔ فلم کی کہانی موہن جو داڑو کی تہذیب کے گرد گھومتی ہے جس میں رومینس بھی موجود ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گا۔ ہدایت کار نے فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے آرکیا لوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کی ہیں ،فلم رواں سال 12 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ The manifestation of love and power.. SARMAN .#MohenjoDaroPoster @utvfilms @agppl_tweets @hegdepooja @arrahman pic.twitter.com/kA5KR1hQ10 — Hrithik Roshan (@iHrithik) June 7, 2016