Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزار راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ طارق فاطمی کا عہدہ آئینی نہیں اور نہ ہی انھوں نے عہدہ کا حلف اٹھایا۔
خارجہ امور آئین کے تحت نہیں چلائے جا رہے جبکہ طارق فاطمی نے عہدہ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی این جی او کو نوازا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے لیے امریکا کے دورے کیے جو ناکام ثابت ہوئے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تقرری کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے اور ایف آئی اے کو معاملہ کی تحقیقیات کا حکم جاری کیا جائے۔
درخواست میں وزرات خارجہ،سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور طارق فاطمی کو فریق بنایا گیاہے۔