ممبئی:گزشتہ چند روز پہلے بولی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی شادی کےحوالے سے یہ خبرمیڈیا پر گردش کررہی تھی کہ انہوں نے اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
تاہم شلپا کی جانب سے ان افواہوں کے جواب میں چند تصاویر سامنے آئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے ،کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان کسی قسم کی کوئی علیحدگی نہیں ہو رہی۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق خوبصورت اداکارہ شلپا شیٹھی آج (8جون 2016) کو پورے 41 برس کی ہوگئیں،تاہم ان کے شوہر راج نے گزشتہ روز ہی انہیں سالگرہ کی خوشی میں ڈنر کا تحفہ دیاہے۔
شلپا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر ڈنر کے دوران لی گئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے پیغام بھی لکھا ہے۔
''میرے پسندیدہ ریسٹورنٹ میں راج کی جانب سے دیا گیا سالگرہ سے پہلے کا اسپیشل ڈنر ۔''
تصاویر سے پتہ چل رہا ہے کہ ڈنر کےدوران دونوں خوبصورت لمحات ایک ساتھ گزار رہے ہیں،شلپا نے لال گلابوں کے ساتھ بھی تصویر شئیر کی ہے جو انہیں ان کے شوہر کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔
ان تصاویر سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ گزشتہ دنوں دونوں کی علیحدگی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں صرف افواہیں ہیں ،راج نے شلپا کیلئے ڈنر ارینج کر کے ثابت کردیاکہ وہ اب بھی اپنی بیوی سے بہت پیار کرتے ہیں ۔