خواجہ آصف نے شریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا

شائع 08 جون 2016 10:10am

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقومی اسمبلی میں بحث ، خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ سحری وافطاری میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ، تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان میں شورشرابہ اورنعرے بازی کی ، خواجہ آصف اورحکومتی اراکین کے جوابی وار، اسپیکرکے جملے حذب کردیئے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ نے قومی اسمبلی  کا ماحول بھی خراب کردیا ارکان اسمبلی تلخ ہوگئے ،لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں  وفاقی وزیرپانی وبجلی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرکوغلط اعدادوشمار دینے والوں پرافسوس ہوتا ہے سحری  اور افطاری میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ۔

خواجہ آصف کے ریمارکس پر تحریک انصاف کے اراکین نے نعرے بازی اور شورشرابہ شروع کردیا۔

خواجہ آصف  کی توپوں کا رخ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب ہوگیا کہا ان سے اپنا گھرنہیں سنبھالا جا رہا،پی ٹی آئی کے اپنے ایم این ایز ایک دوسرے پر  کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں، زیادہ شورشرابا ہونے پر حکومتی اراکین نے شیریں مزاری پر جملے کسے  ۔

 خواجہ آصف نے شریں مزاری کو  ٹریکٹرٹرالی جبکہ اراکین نے آنٹی کہہ دیا  ، جس پر شیریں مزاری آبدیدہ ہوگئیں ، اسپیکرقومی اسمبلی نے الفاظ کارروائی سے حذف کردیے ۔

 خواجہ آصف نے ایک بارپھر مائیک سنبھالا اور کہا کہ جب آوازیں لگائی جائیں گی تو جواب بھی ملے گا ادھر تحریک انصاف نے خواجہ آصف پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کو اس قسم کی بدتمیزی پرالٹا لٹکا دینا چاہیے ۔

Read Comments