اپ ڈیٹ 08 جون 2016 11:57am

نصیرالدین شاہ نے ہیری پورٹرفلم کی آفر ٹھکرا دی

ہالی ووڈ میں کئی فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو جگانے والے اداکار نصیر الدین شاہ نے اس بار ملنے والی آفر ٹھکرا دی۔

نصیر الدین شاہ نے ٹائمز آف انڈیا کو ٹویٹر چیٹ پر بتایا کہ مشہور زمانہ ناول سیریز ہیری پورٹر پر بننے والی فلم کے نئے آنے والے پارٹ میں مشہور کردار 'البس ڈمبل ڈور' کیلئے ان کو نامزد کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ایجنٹ کا اسرار تھا کہ میں اس کردار کیلئے آڈیشن دوں اور فلم بنانے والی کمپنی کی جانب سے آڈیشن کے پوچھے جانے کے با وجود شاہ آڈیشن دینے کیلئے زضامند نہ ہوئے۔

ہیری پورٹر سیریز کے پارٹ 'ہیری پورٹر اینڈ دی چیمبر آف سیکریٹ' میں ڈمبل ڈور کا کردار نبھانے والے اداکار 'رچرڈہیرس' کے انتقال کے بعد اس کردار کیلئے آڈیشن کئے گئے تھے جس کے بعد 'مائکل گیمبن' اس کردار کو نبھانے کیلئے منتحب کئے گئے ہیں۔

ہیری پورٹر سیریز کا نیا پارٹ 'ہیری پورٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ' اکتیس جولائی کوسنیماء گھروں کی زینت بنے گا۔

بہ شکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments