Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور میں پسند کی شادی کی رنجش پر ماں نے مبینہ طور پر بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔
لاہور کے فیکٹری ایریا کی رہائشی سترہ سالہ زینت بی بی نے چند روز قبل پسند کی شادی کی۔ جس کے بعد لڑکی کے چچا نے نوبیاہتا جوڑے کو انتقامی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہائی کرائی اور زینت بی بی کو گھر لے آئے۔ لڑکی کے شوہر کے مطابق لڑکی کو اس کی ماں نے مبینہ طور پر جھگڑے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹبلری ابوبکر خدا بخش، ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ اور پنجاب فزانزک لیبارٹری کے افسر پر مشتمل تین رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کی ہے جو اڑتالیس گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔