سوتے ہوئے بولنا یا بات کرنے کو عموماً 'سومنلو قوئے'کہا جاتا ہے۔ اس سے مراد کسی شخص کابغیر جانتے ہوئے سوتے میں بات کرنا یا بولنا ہے ۔ جن افراد کو سوتے ہوئے بات کرنے کی عادت ہوتی ہے وہ اس بات سے نا واقف ہوتے ہیں کہ کیا بات کررہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں۔ان افراد کا سوتے ہوئے بولنا دوسرے لوگوں کو کم ہی سمجھ آتا ہے۔
سوتے میں بولنے کی عادت تقریباً بہت سارے لوگوں میں موجود ہوتی ہے۔ کچھ افراد میں زیادہ اور کچھ افراد میں یہ عادت کم پائی جاتی ہے۔ لیکن سوتے میں بولنے کی عادت زیادہ تر مردوں اور بچوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔
وہ افراد جو سوتے ہوئے بات کرتے ہیں ، وہ اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ اکثر اوقات ان لوگوں کا سوتے وقت بولنے کا انداز اور آوازبھی مختلف ہوتی ہے۔ سوتے ہوئےبولتے وقت ان افراد کی آوازجاگتے ہوئی آواز سے مختلف ہوتی ہے۔
کچھ لوگ سوتے ہوئے جو بھی بولتے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ،کچھ لوگ اگر پریشان ہوتے ہیں تو وہ سوتے ہوئے پریشانی سے متعلق بات کرتے ہیں، کچھ افراد کے ساتھ ماضی میں برے واقعات رونما ہوتے ہیں وہ ان سے متعلق بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ افراد سوتے ہوئے بولتے نہیں ہیں بلکہ منہ ہی منہ میں بڑبڑاتے ہیں۔
ایسے افراد کو اکثر اوقات شرمندگی بھی محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کو جو ہاسٹل وغیرہ میں قیام پذیر ہوتے ہیں۔ ایسے افرادسوتے ہوئے بولنے کے ڈر کی وجہ سے اپنے روم میٹس کے ساتھ سونا ہی چھوڑ دیتے اور ساری ساری رات جاگ کے گزار دیتے ہیں۔ ان کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے ارد گرد سونے والے افراد ، ان کی باتوں سے ڈسٹرب ہونگے اور ان کی نیند خراب ہوگی۔
٭ سوتے میں بولنے کی کیا وجہ ہے؟
سوتے میں بولنے کی ایک بڑی وجہ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن ہے۔ اس کے علاوہ بخار، نیند کی کمی ، سستی اور کیفین کے زیادہ استعمال کرنے سے بھی آپ کو یہ عادت ہوسکتی ہے۔ سوتے میں بولنا فیملی سے بھی آتا ہے، وہ افراد جن کے والدین کو سوتے میں بولنے کی عادت ہوتی ہے تو یہ عادت ان کے بچوں میں بھی ضرور آتی ہے۔
اس کے علاوہ وہ افراد جو سوتے میں ڈر جاتے ہیں یا جن کو رات سے ڈر لگتا ہے، ان میں بھی یہ عادت موجود ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے جو افراد سوتے ہوئے بہت زیادہ بولتے ہیں ان میں یہ نفسیاتی مسئلے کو بیان کرتی ہے، ماہرین کے مطابق سوتے میں بولنا ایک ذہنی بیماری بھی ہو سکتی ہے اور یہ بیماری زیادہ تر 25 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ہوتی ہے۔
٭ اس کا حال کیا ہے؟
سوتے میں بولنے کی عادت کا کوئی خاص علاج موجود نہیں ہے۔اگر آپ کے اندر یہ عادت زیادہ ہے تو اس کے لیےا آپ اپنے معالج سے بات کرسکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔