شائع 09 جون 2016 05:43am

کیا آپ ٹوتھ پیسٹ پر موجود اس نشان کا مطلب جانتے ہیں؟

اکثر اوقات لوگ ٹوتھ پیسٹ خریدتے وقت بس برانڈ کا نام پڑھتے ہیں اور اپنی شاپنگ ٹرالی میں رکھ لیتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ کے آخر میں موجود چھوٹے ڈبے کی شکل میں نشان کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟اور یہ آپ کی دانتوں کی صحت میں کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے؟

ٹوتھ پیسٹ پر موجود یہ نشان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ کن چیزوں سے بنا ہے، آیا آپ کا ٹوتھ پیسٹ نامیانی اجزاء سے بنا  بھی ہے کہ نہیں۔

ٹوتھ پیسٹ پر موجود مختلف رنگ کے نشانات کا کیا مطلب ہوتا ہے، وہ درج ذیل ہے:

٭ کالا

ٹوتھ پیسٹ پر موجود کالے رنگ کے نشان سے یہ مراد ہے کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ محض کیمیکل سے بناء ہوا ہے۔

٭ لال

اگر آپ کے ٹوتھ پیسٹ پر لال رنگ کا نشان موجود ہے تو اس کا مطلب آپ کا ٹوتھ پیسٹ مختلف کیمیکل اور قدرتی اجزاء سے مل کے بنا ہے۔

٭نیلا

اگر آپ کے ٹوتھ پیسٹ پر نیلے رنگ کا نشان موجود ہے تو اس کا مطلب آپ کا ٹوتھ پیسٹ قدرتی اجزاء اورجڑی بوٹیوں   سے بنا ہے۔

٭ہرا

اگر آپ کے ٹوتھ پیسٹ پر ہرے رنگ کا نشان موجود ہے تو اس کا مطلب آپ کا ٹوتھ پیسٹ مکمل قدرتی اجزاء سے بنا ہوا ہے۔

آپ کے دانتوں کی صحت کا آپ کے جسم کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ لہذا اب ٹوتھ پیسٹ خریدنے سےاس پر موجود نشان کو ضرور چیک کرلیں کہ اس پر کون سے رنگ کا نشان موجود ہے۔

Read Comments