Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
میاں چنوں :میاں چنوں میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق میاں ،چنوں کے نواحی گاؤں 124سیون آر کے رہائشی محمد رمضان کی بیٹی نادیہ بی بی شوہر سے جھگڑ کر اپنے دو بچوں کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی۔
نادیہ بی بی کا اپنے والد سے جھگڑا ہوگیا جس پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
تھانہ تلمبہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔