Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:روس، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت کردی۔
امریکا کی جانب سے گروپ کی رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت پر اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ کسی ملک کو ترجیح جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کیلئے تباہ کن ہوگی۔
امریکی صدر نے نیوکلئیر سپلائر گروپ میں بھارتی شمولیت کی حمایت کیا کی۔پاکستان حکام خواب خرگوش سے جاگ اٹھے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے نیوزی لینڈ، کوریا اور روس کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیے اور ان سے این ایس جی کی رکنیت پر بات کی۔ تینوں ممالک نے پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کی۔
اسلام آباد میں پاکستان کی جانب سے این ایس جی ملکوں کے سفیروں کا ایک اجلاس بلایا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،غیرملکی سفیروں سمیت دیگر سینئرحکام نے شرکت کی۔
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم نے سفیروں کو پاکستانی تشویش سے آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ گروپ میں شمولیت کیلئے امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی ملک سے امتیازی سلوک کا مخالف ہے کیونکہ اگر ایسا کیا گیا تو جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔