Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور میں ماں کے ہاتھوں جلائی جانے والی زینت کو سپردخاک کردیا گیا،زینت کو پسند کی شادی کرنے پر سفاک ماں نے زندہ جلایا تھا۔
لاہور کے فیکٹری ایریا کی رہائشی 17سالہ زینت بی بی کو رات گئے چونگی امرسدھو قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،زینت نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی۔
جس کے بعد لڑکی کے چچا نے نوبیاہتا جوڑے کو انتقامی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہائی کرائی اور زینت بی بی کو گھر لے آیا۔
لڑکی کے شوہر کے مطابق لڑکی کو اس کی ماں نے مبینہ طور پر جھگڑے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹبلری ابوبکر خدا بخش، ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ اور پنجاب فزانزک لیبارٹری کے افسر پر مشتمل 3رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کی ہے جو 48گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔