Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:معصوم عبداللہ کی ماں حلیمہ کے قتل کی الجھی گتھی سلجھ گئی،سپرہائی وے سے گرفتار ملزم رضوان نے جرم کااعتراف کرلیا۔ملزم کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
ایدھی سینٹر میں موجود معصوم عبداللہ کی ماں حلیمہ کے قتل کیس کی گتھی سلجھ گئی۔ پولیس کے مطابق ،مفرور ملزم رضوان نے تفتیش کے دوران حلیمہ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
ملزم کو سپرہائی وے کے ایک گاؤں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ رضوان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے حلیمہ کو نشہ آور چیز پلا کر کمرے میں بند کر دیا تھا۔
ملزم کے مطابق، حلیمہ سے 3 لاکھ روپے کی رقم پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے حلیمہ کو قتل کر دیا۔
رضوان ہی وہ شخص تھا جس نے عبداللہ کو ایدھی سینٹر چھوڑا تھا جبکہ حلیمہ کی لاش 31مئی کو دہلی کالونی کے ایک فلیٹ سے ملی تھی جس کے بعد سے ملزم رضوان فرارتھا۔