ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے چلبلے انداز کی وجہ سے پوری فلم انڈسٹری میں الگ پہچان رکھتے ہیں ،اس کے علاوہ شاہ رخ دوستی نبھانے میں بھی کسی سے کم نہیں۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق شاہ رخ خان اپنی فلم کا اگلا پروجیکٹ 'جب وی میٹ' کے ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ کر رہے ہیں۔
اس فلم میں امتیاز شاہ رخ کے ساتھ انوشکا شرما کو بطور ہیروئن لینا چاہتے تھے ،تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر انوشکا کو فلم سے آؤٹ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ نے اس کردار کیلئے کترینہ کیف کو کال کی اور کہا کہ ہم اس پروجیکٹ پر تفصیلی بات کر سکتے ہیں،شاہ رخ چاہتے ہیں کہ اس فلم میں کترینہ ان کے ساتھ کام کریں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شاہ رخ ،کترینہ کسی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے ،اس سے پہلے بھی دونوں فلم 'جب تک ہے جاں' میں ایک ساتھ کام کرکے مداحوں کا دل جیت چکے ہیں۔