شائع 09 جون 2016 07:03am

شاہد کپور کی فلم پر پابندی کیوں لگی؟

ممبئی:بولی وڈکے معروف اداکار شاہد کپور کی آنے والی فلم 'اڑتا پنجاب' کئی حوالوں سے متنازعہ بن چکی ہے،جن میں سر فہرست فلم میں ڈرگز کا استعمال دکھانا ہے۔بھارتی سینسر بورڈ نے فلم کے متعدد سین پر پابندی لگادی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہد نے حال ہی میں اپنی فلم پر سینسر لگنے کے حوالے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ'ہم سب ایسے دور میں جی رہے ہیں جس میں کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے'۔

ہماری نوجوان نسل  کا حق ہے کہ انہیں ہر چیز کے بارے میں علم ہو،اگر وہ لاعلم رہیں گے تو نقصان میں رہیں گے۔

ہم سب کو یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ 'ڈرگز ایک لعنت ہے'۔

انہوں نے اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اڑتا پنجاب'اس حوالے سے بہت اہم ہے کہ اس کے ذریعے ایک پیغام عوام تک پہنچ رہا ہے،کہ کس طرح ڈرگز لوگوں کو متاثر کرر ہی ہے۔

واضح رہے کہ اڑتا پنجاب میں شاہد کپور کے ساتھ عالیہ بھٹ اورکرینہ کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی،فلم رواں سال 17 جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Read Comments