حج کرپشن کیس:سزا کیخلاف راؤشکیل کی درخواست پروفاق کو نوٹس

اپ ڈیٹ 09 جون 2016 08:13am

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سزا کیخلاف راؤشکیل کی درخواست پروفاق کو نوٹس جاری کردیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انورکاسی نے حج کرپشن کیس میں سزا کے خلاف راؤشکیل کی درخواست پرسماعت کی ،راؤ شکیل کی جانب سے قاضی مصباح الحسن پیش ہوئے ۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے ۔ کسی گواہ کے بیان سے راؤشکیل کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔ عدالت راؤ شکیل کوبری اورٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔

 عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کردیا ، واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کوتین جون کو30سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

Read Comments