Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکڑشفقت چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4روزکی توسیع کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکڑشفقت چیمہ کوریمانڈ مکمل ہونے پیش کیا گیا ، نیب وکیل نے شفقت چیمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔
نیب وکیل کا کہنا تھاکہ شفقت چیمہ کے سسرالی رشتہ داروں کے بنک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ شفقت چیمہ کے فرنٹ مین کی گرفتاری ابھی باقی ہے مزید ریمانڈ دیاجائے۔
وکیل صفائی کا کہنا تھاکہ شفقت چیمہ کے سسرال کا رقم سے کوئی لینا دینا نہیں، موکل عارضہ قلب میں مبتلا ہیں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے ۔
عدالت نے شفقت چیمہ کے ریمانڈ کی میں چارروزکی توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔