ممبئی:بولی وڈ اداکار سلمان خان کا ہیرو فلم میں گایا گیا گانا بہت ہٹ ہوا تھا اور اب ان کی آنے والی فلم 'سلطان' کے گانے 'جگ گھومیا' نے دھوم مچا دی ہے۔
اس گانے کو وشال شیکھر نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کےبول ارشاد کامل کی مرہون منت ہیں۔ سب سے خاص بات اس گانے کی یہ ہے کہ اسے خود سلمان خان نے گایا ہے۔ گانے کو دیئے گئے ہریانوی ٹچ اور بھاری بیک گراؤنڈ ساؤنڈ نے اسے راحت فتح علی خان والے ورژن سے بہت الگ بنا دیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=IiZWzgYla4k&feature=youtu.be
علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'سلطان' اس عید پر ریلیز کی جائے گی۔