شائع 09 جون 2016 05:12pm

آج نیوز اور انٹرٹینمنٹ کی پروقار رمضان نشریات

کراچی:آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک ماہِ احترام بھی ہے، انعامات بانٹیں جائیں لیکن ساتھ ہی ساتھ دین کو سمجھنے اور سمجھانے کی بات بھی کی جائے۔

آج نیوز اور انٹرٹینمنٹ کی پروقار رمضان نشریات نے ٹرینڈ سیٹ کرنا شروع کردیا۔انعامات کے ساتھ دینی معلومات پر سنجیدہ گفتگو کو عوام میں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

حمزہ علی عباسی کی انعامات اور رمضان کے حوالے سے گفتگو نے فکروعمل کی نئی راہیں کھول دیں۔

پروگرام کے دوران اللہ تعالی اور بندہ کے عنوان سے گفتگو میں ڈاکٹر جمیل راٹھور نے سادہ انداز میں رب اور بندے کا تعلق واضح کیا۔

نشریات کے دوران ہلکی پھلکی گفتگو بھی جاری رہی، آج کی مہمان شخصیت سنبل اقبال تھیں۔

عائشہ خان نے محنت مزدوری کرکے اپنا گھر چلانے والی خواتین سے گفتگو کی جسے ناظرین نے بے حد سراہا۔

افطار کے بعد حمزہ علی عباسی ،ڈاکٹر خالد ظہیر، مفتی محمد عابد مبارک اور علامہ زہیر عابدی نے اہم دینی مسائل پر گفتگو کی۔

آج انٹرٹینمنٹ پر رمضان بارانِ رحمت کی نشریات کی میزبانی مدیحہ نقوی اور اعجاز اسلم اور زبیر صاحب نے کی۔

مہمان خصوصی معروف اداکار جاوید شیخ تھے جنہوں نے انتہائی خوبصورت گفتگو کی۔اس دوران ان کے اور اعجاز اسلم کے درمیان نوک جھونک بھی ہوتی رہی۔

محترم عامر عبداللہ اور جناب قنبر عباس جیسے مشہور و معروف علما بھی موجود تھے جنہوں نے دین پر سیر حاصل گفتگو کی۔

رمضان نشریات کے دوران سوالات کے جوابات پر حاظرین میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Read Comments