Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13ڈی اور ملیر میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا،ابوالحسن اصفہانی روڈ سے سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ، گلشن اقبال 13ڈی میں ایک کارروائی کے دوران 2دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دستی بم، ائیرکرافٹ گن، بال بم، پستول، پانچ کلو بیرنگ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
دونوں دہشت گرد افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لے کر پاکستان آئے ہیں اور وہ جدید اسحلہ کی تیاری کے ماہر ہیں، دونوں اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور ان کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر سے ہے،دونوں دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔
دوسری جانب پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
رینجرز نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی کرکے ایک شخص کو حراست میں لےلیا گیا،ذرائع کے مطابق، زیر حراست شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔