Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شکارپور:سندھ کے مختلف شہروں مختلف شہروں اور بلوچستان کے شہر سوئی میں تیز آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم سائن بورڈز اور دیواریں گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
شکارپور اور جیکب آباد میں تیز آندھی کے باعث سائن بورڈز اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
سکھرمیں تیز آندھی کے باعث 30 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں کئی گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
لاڑکانہ میں بھی تیز آندھی کے باعث بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
بلوچستان کے شہر سوئی کی بگٹی کالونی میں دیوار گرنے سے 10 سالہ لعل بخش ولد خدا بخش اور 12 سالہ سنے بی بی دختر محمد نوید جان جاں بحق اور مختلف واقعات میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےسندھ میں آندھی کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، آئندہ 24 گھنٹے میں سندھ میں گرد آلود ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، چولستان میں بھی اچھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔