اجے دیوگن بھی شاہ رخ خان کے نقش قدم پر چلنے لگے
ممبئی:بولی وڈ کی مشہور جوڑی اجے دیوگن اور کاجول ان دنوں بلغاریہ کے برفانی پہاڑوں میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'شیوے'کی شوٹنگ کے سلسلے میں بلغاریہ میں موجود ہیں۔ بلغاریہ کے سفید پہاڑوں اور خطر ناک ٹھنڈ میں دیوگن فیملی گرم کپڑے اور اونی ٹوپیاں پہن کر خوب مزے کر رہی ہے ۔ اجے دیوگن نے اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ گزرنے والے ان حسین پلوں کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شئیر کیا ہے ۔ تصاویر میں اجے اپنی فیملی کے ساتھ انتہائی خوش نظر آرہے ہیں ،اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے وہ بالکل ایک عام والد کی طرح لگ رہے ہیں ،جو اپنی فیملی سے بہت محبت کرتا ہے۔ گزشتہ چند دن پہلے کاجول نے بھی اپنے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئےتمام مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دی تھی۔ This Ramadan, let there be light. A photo posted by Kajol Devgan (@kajol) on