زینت قتل کیس:پروین بی بی اورظفر ریمانڈپر پولیس کےحوالے

اپ ڈیٹ 10 جون 2016 08:04am

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینت قتل کیس کی ملزمہ پروین بی بی اور ملزم ظفر کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی زینت کو قتل کرنے والی پروین بی بی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمہ پروین بی بی اور لڑکی کے بہنوئی ظفر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 پروین بی بی کو گزشہ روز اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بھی پیش کیا گیا تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان  کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments