کراچی:رینجرز کی کارروائیاں،5جرائم پیشہ افراد گرفتار

شائع 10 جون 2016 07:45am

کراچی میں رینجرزنے مختلف کارروائیوں میں ایک مبینہ ٹارگٹ کلرسمیت 5 جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیا۔

رینجرزکی جانب سے گلشن اقبال،بن قاسم ٹاون، لیاقت آباد، کمیاڑی اوراورنگی ٹاون میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی۔

رینجرزترجمان کے مطابق ،مختلف کارروائیوں میں گرفتارجرائم پیشہ افرادکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

 گرفتارملزمان میں ایک مبینہ ٹارگٹ کلربھی شامل ہے ،جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

Read Comments