Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستان 4 دہائیوں سے 30 لاکھ مہاجرین کا بوجھ برداشت کررہا ہے، امداد بڑھائی جائے۔
نیویارک سے جاری ایک بیان میں ملیحہ لودھی کاکہنا تھاکہ دنیا مہاجرین کے مسائل کے سیاسی حل کی تلاش میں ناکام ہوچکی ہے۔ پاکستان میں بھی مہاجرین کی آمد سے سماجی اور سیاسی مسائل نے جنم لیا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنےوالی حکومتوں کی امداد بڑھائی جائے۔
انہوں نےمزید کہا کہ اقوام متحدہ رواں سال مجاہرین اور تارکین وطن سے متعلق سمٹ منعقد کرے گا۔اقوام متحدہ مہاجرین کو درپیش چیلنجز کا نوٹس لے۔