شاہ رخ خان کی چند نایاب تصاویر
شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا کنگ کہا جاتا ہے،کیونکہ ان جیسا اداکار بھارتی فلم انڈسٹری کو نہ ملا ہے نہ ملے گا۔ شاہ رخ کےنہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں لاکھوں کروڑوں مداح ہیں ،جو ان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کیلئے ہر وقت بے تاب رہتے ہیں۔ آج ہم آپ کیلئے کنگ خان کی چند نایاب تصاویر لے کر آئےہیں ،ان تصاویر کا مقصد آپ کو شاہ رخ کی زندگی کے ان لمحوں سے روشناس کروانا ہے جن سے آپ اب تک لا علم تھے۔ ٭شاہ رخ خان 2 نومبر 1965 کو اس دنیا میں آئے ان سے بڑی ایک بہن ہیں جن کا نام شہناز لالٰہ رخ ہے۔ کنگ خان کے والد میر تاج محمد کا ریسٹورنٹ کا بزنس تھا جبکہ ان کی والدہ ایک گھریلو خاتون تھیں۔ ٭شاہ رخ کی پرورش دہلی میں ہوئی،1985 میں انہوں نے ہنس راج کالج سےاکنامکس میں ڈگری حاصل کی۔ ٭شاہ رخ خان دہلی میں نیشنل اسکول آف ڈرامے کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ٭شاہ رخ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی ڈرامے فوجی،دل دریا اور سرکس سے کیا۔ ٭1992 میں فلم دیوانہ کے ذریعے وہ پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئے۔ ٭سپر اسٹار سلمان خان اور ہرتیک روشن کے ساتھ شاہ رخ خان کی نایاب تصویر۔