افغانستان میں موجود ملا فضل اللہ کو نشانہ بنایا جائے ،راحیل شریف

شائع 10 جون 2016 12:05pm

اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود ملا فضل اللہ کو نشانہ بنایا جائے ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملہ ملکی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ، اس سے باہمی اعتماد کی فضامتاثر ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں بلا امتیاز کارروائی کی ،امریکی کارروائی سے آپریشن ضرب عضب کو نقصان پہنچا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ یقینی بنایا جائیگا ۔اس موقعے پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں ملا فضل اللہ کو بھی نشانہ بنایا جائے۔ امریکی وفد میں سفیر رچرڈ اولسن اور جنرل جان بھی شامل ہیں ۔

Read Comments