پاناما کمیشن ،ٹی او آرز پر کمیٹی کا ساتواں اجلاس بے نتیجہ

شائع 10 جون 2016 12:33pm

اسلام آباد:پاناما کمیشن کے ٹی او آرزپر پارلیمانی کمیٹی کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے کہا کہ اجلاس میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پانامہ پیپرز کی تحقیقات نہیں چاہتی۔ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت نوازشریف اورانکے خاندان کو بچاناچاہتی ہے۔کمیٹی میں مزید رہنے کا فائدہ نظرنہیں آرہا۔کمیٹی کا اگلاس اجلاس منگل کو ہوگا۔

Read Comments