بنوں :خسرہ کی وباء،بچوں کی ہلاکتیں سولہ ہوگئیں

شائع 10 جون 2016 12:38pm

بنوں :بنوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی۔ آج مزید ایک بچہ ہلاک ہوگیا، دس روز میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔

بنوں کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی۔ مرض کے باعث روز ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج خسرے سے متاثرہ ایک اوربچہ اسپتال میں دم توڑگیا جس سے گزشتہ دس روزکے دوران خسرہ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ تاحال متعدد بچے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ مسئلہ صرف بنوں کا نہیں بلکہ تمام جنوبی اضلاع کا ہے یہاں اس بیماری نے وبائی صورت اختیار کی ہوئی ہے۔خسرہ سے متاثرہ بچوں کے والدین نے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت سے متعلقہ علاقوں میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھجوانے کی اپیل کی ہے۔

 

Read Comments