شائع 10 جون 2016 03:57pm

دیپیکا نے ایک اشتہار کے آٹھ کروڑ مانگ لئے

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک اشتہار کے لیے 8 کروڑ ہندوستانی روپے کی مانگ کردی ہے۔

بولی وڈ منترا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک برانڈ نے دیپیکا کو تین روز کے اشتہار کی شوٹنگ کی آفر دی جس کے لئے دپیکا پڈوکون نے 8 کروڑ روپے معاوضہ مانگ لیا ہے۔

تاحال ابھی اشتہار کے لئے بات چیت جاری ہے۔ معاہدہ ہونے کی صورت میں دیپیکا کو فی دن 2 کروڑ سے زیادہ ادائیگی کی جائے گی۔

دیپیکا پڈوکون نے صرف بولی وڈ میں ہی نہیں ہولی وڈ میں بھی ایک بڑی جگہ حاصل کرلی ہے، ان کی ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال جنوری میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments