وزیراعلیٰ سندھ نے اورنج لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

شائع 10 جون 2016 04:40pm

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اورنج لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ گیارہ ماہ میں مکمل ہوگا۔

گرین لائن کے بعد آج اورنج لائن منصو بے کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے پر ایک ارب دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اورنج ریڈ لائن اوریلولائن منصوبے خود مکمل کریں گے۔اورنج لائن بس اورنگی ٹاون ٹی ایم اے چوک سے میٹرک بورڈ آفس تک چاراعشاریہ پانچ کلومیٹرطویل روٹ پرپچاس ہزارافراد کوسفری سہولیات فراہم کرے گی۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ممتازجاکھرانی نے جوش خطابت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی سیاست کومستردکردیا،تاہم تقریب میں شریک علاقہ مکین پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف پھٹ پڑے،مکینوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بس منصوبہ نہیں پانی اور بجلی چاہیے،کئی سال سے بنیادی ضروریات کا رونا رورہے ہیں۔

Read Comments