Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے ڈھائی سالہ عبداللہ حوالگی کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔
مقامی عدالت میں ڈھائی سالہ عبداللہ کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی،فیصل ایدھی کے وکیل نےعدالت میں موقف اختیارکیاکہ عبداللہ کی حوالگی کے درخواست گزارچوہدری اقبال کے پاس نکاح نامہ نہیں ہے۔
پہلےعبداللہ کی والدہ حلیمہ کے قاتلوں کوگرفتارکرائیں ،فیصل ایدھی کے وکیل کاکہنا تھا کہ بچے کونانی کےحوالے کیاجائے۔
درخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ تمام دستاویزات چوہدری اقبال کے پاس ہیں جن سے ثابت ہوتاہے کہ وہ ہی عبداللہ کا باپ ہے۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ چوہدری اقبال عبداللہ کے ساتھ اپنا رشتہ ثابت کرے جبکہ بچے کی دیکھ بحال کی زمہ داری ایدھی فاؤ نڈیشن کی ہے، عدالت نے سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔