Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا محکمہ موسمیات نے خوشی کی نوید سنادی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے اور آئندہ 2 روز کے دوران بالائی پنجاب بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔
بارش کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں بھی کمی کا امکان ہے۔ آج چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جارہی ہے۔ آج ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت دادو میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جبکہ ساہیوال اور بے نظیرآباد میں41ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں بھی 41ڈگری،روہڑی اور سکھر میں37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان میں 35 ڈگری ریکارڈکیاگیاکراچی میں 34،اسلام آباد میں33 ،کوئٹہ میں 32،پشاور میں 34ڈگری،
لاہور میں درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔