خواتین کیخلاف تشددکے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،شیریں مزاری

اپ ڈیٹ 11 جون 2016 05:12pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیریں مزاری نے کہا کہ پورے ملک میں خواتین کیخلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں سینیٹرحافظ حمد اللہ کی جانب سے ماروی سرمد کے ساتھ توہین آمیزسلوک پراحتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں خواتین کے ساتھ پرتشددواقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ قانون سازادارے اس کا نوٹس لیں۔

 جواب میں اسپیکرنے کہا کہ خواتین جہاں بھی ہوں قابل احترام ہیں، ان واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔

بجٹ بحث شروع ہوئی توپاکستان پیپلزپارٹی کی رکن نےحکومت کوشدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تخت لاہورکونوازا گیا،باقی صوبے اوراضلاع احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔

Read Comments