Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوٹ لکھپت:لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں نوجوان نے مبینہ طور پر لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں اشفاق نامی نوجوان نے مبینہ طور پر نادیہ نامی لڑکی کو گھر میں گھس کر گولی مارکر خود کشی کرلی۔
لڑکی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق گولی لڑکی کے ہاتھ پر جبکہ لڑکے کے دل پہ لگی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس اقدام کے پیچھے کیا محرکات کارفرما ہو سکتے ہیں۔
تاہم یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اشفاق اور نادیہ پر کسی اور نے فائرنگ کی ہے۔