Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان کہتے ہیں ن لیگ پاناما معاملے کو طول دینا چاہتی ہے، منی لاڈرنگ کرنے والے ڈرتے ہیں کہ تحقیقات سے سب کچھ سامنے آجائے گا ۔
ٹی او آر کمیٹی پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اب تک کچھ طے نہ کر سکی،اپوزیشن اور حکومت اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہیں۔جس سے عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور چیئر مین تحریک انصاف نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی وارننگ دے دی ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے تحقیقات سے ڈرے ہوئے ہیں۔انہیں پتا ہے تحقیقات ہوئیں تو سب سامنے آجائے گا۔ن لیگ چاہتی ہے کہ نواز شریف کا احتساب نہ ہو۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چار حلقے کھول دیتے تو ہم دھرنا نہ دیتے،حلقے کھلے تو ثابت ہو گیا کہ چاروں میں فراڈ ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ موقع ملا تو وہ فراڈ کرنے والوں پر آرٹیکل سکس نافذ کریں گے۔
ادھر شیخ رشید نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ قیاس ہے کہ یہ ملاقات ملک کی احتجاجی سیاست کے ایک نئے دور کو جنم دینے جا رہی ہے۔