پرانے کھلاڑی پھر جمع ہورہے ہیں،دانیال عزیز

اپ ڈیٹ 12 جون 2016 07:46am

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں افضل خان نے الزام لگانے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزاورطارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے دھرنے کو ملک کیخلاف سازش قرار دیا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ افضل خان نے الیکشن کمیشن پر الزام لگانے کے بعد عدالت سے معافی مانگ لی۔خود عمران خان نے 35 پنکچر کو سیاسی بیان قرار دیا۔ جھوٹ پر جھوٹ پر بولا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے کھلاڑی پھر جمع ہورہے ہیں، اور پھر سے سازش ہورہی ہے۔عمران خان اقتدار کی ہوس میں پاکستان کیخلاف کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

دانیال عزیز نے مطالبہ کیا کہ کے پی کے احتساب کمیشن کے کیسز کو سامنے لایا جائے۔افضل خان جیسے لوگوں کے ہاتھ چومنے پر عمران خان کب قوم سے معافی مانگیں گے۔

Read Comments