Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کہتے ہیں کہ قانون سازی میں سندھ اسمبلی کی کارکردگی قابل ستائش ہے،سندھ اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی سے قومی اسمبلی میں استفادہ کریں گے۔ایازصادق نے سندھ اسمبلی کی پرانی عمارت کا دورہ کیا۔جہاں قائد اعظم کی نشست میں گہری دلچسپی ظاہرکی،آغاسراج درانی نے لیاقت علی خان کی نشست اورایوان کے تاریخی پس منظرسے بھی آگاہ کیا۔ ایازصادق نے سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کا بھی دورہ کیا۔جہاں دونوں رہنماوں نے ملاقات کی اوردوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیااس موقع پراسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کاکہنا تھا کہ قانون سازی میں سندھ اسمبلی کی کارکردگی قابل ستائش ہے،یہاں ہونے والی قانون سازی سے قومی اسمبلی میں استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کووزیراعظم نے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،سب کمیٹی جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ رینجرزاختیارات کا معاملہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے انتظامی امورکے معاملات ہیں۔
کراچی:اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کہتے ہیں کہ قانون سازی میں سندھ اسمبلی کی کارکردگی قابل ستائش ہے،سندھ اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی سے قومی اسمبلی میں استفادہ کریں گے۔
ایازصادق نے سندھ اسمبلی کی پرانی عمارت کا دورہ کیا۔جہاں قائد اعظم کی نشست میں گہری دلچسپی ظاہرکی،آغاسراج درانی نے لیاقت علی خان کی نشست اورایوان کے تاریخی پس منظرسے بھی آگاہ کیا۔
ایازصادق نے سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کا بھی دورہ کیا۔جہاں دونوں رہنماوں نے ملاقات کی اوردوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیااس موقع پراسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کاکہنا تھا کہ قانون سازی میں سندھ اسمبلی کی کارکردگی قابل ستائش ہے،یہاں ہونے والی قانون سازی سے قومی اسمبلی میں استفادہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کووزیراعظم نے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،سب کمیٹی جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ رینجرزاختیارات کا معاملہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے انتظامی امورکے معاملات ہیں۔