Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور :پشاور شہر،چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، رات گئے پشاور شہر، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0جبکہ گہرائی 85کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔