کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،22 افراد گرفتار

شائع 12 جون 2016 05:46am

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران ایک گینگ وار ملزم سمیت 22افراد کو گرفتار کرلیا۔

رات گئے کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

 ذرائع کے مطابق ،زیرحراست تمام افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، زیرحراست افراد میں گینگ وار ملزم موسیٰ بلوچ بھی شامل ہے۔

 گلشن اقبال کےعلاقےاعظم گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے خاتون سمیت4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ،گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ادھر بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Read Comments